0

سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری، سردی لوٹ آئی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات میں بارش و برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔برفباری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کالام کا رخ کر رہی ہیں جہاں وہ برفباری کے ساتھ ساتھ حسین مناظر سے بھی خوب لطف اٹھارہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں