0

صوبے کے مختلف حصوں میں بارش، جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم ایک دوبارہ سرد ہو گیا ہے اور جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی ہے۔بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث خوشگوار موسم سے شہری لطف اندوز ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دیر میں سب سے زیادہ 18ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی، کالام 13،چترال، پارا چنار 10،10، مالم جبہ 8اور تیمر گرہ میں 5ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ پشاور میں 4،سیدو شریف 3،بنوں اورتخت بھائی میں 2،2ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں