0

فیصل آباد میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 36 شادی ہال سیل

فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36شادی ہالز کو سیل کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بازار اور دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ بازار ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریستوران، سینما گھر اور تھیٹرز کل سے مکمل بند ہوں گے جبکہ کریانہ، گوشت، سبزی، دودھ کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، پیٹرول پمپ اور آٹے کی چکیاں بھی کھلی رہیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں