0

نوشہرہ، پیر پیائی گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول میں کورونا کے وار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پیر پیائی گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول میں کورونا کے وار، کئی طلبا سمیت 4اساتذہ بھی متاثر، کورونا سے متاثر ہونے والے اساتذہ میں ایک استاذ جاں بحق سکول جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے طلبا اور استاتذہ کو کورنٹائن کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پیر پیا ئی کے چند طلبا ء اور 4اساتذہ جن کی تعداد تقریباً16بتائی جارہی ہے اساتذہ میں طفیل، زوار، طاہر شامل تھے جن میں کورونا وائر س کی تصدیق ہو گئی تھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی سکول کو سیل کر دیاگیا جبکہ کورونا کے شکار ہونے والے اساتذہ میں طاہرنامی سبجیکٹ سپیشلسٹ کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں کورونا کے تیسری لہر سے نوشہرہ میں عوام میں خوف و ہراس پید ہوگیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں