0

وزیراعظم کاآئینی موقف ماناجاتاتو انتخابی عمل پر سوال نہ اٹھتا، فواد چودھری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف ماناجاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا۔ آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں فری اینڈ فیئر قانون کے مطابق انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاآئینی موقف ماناجاتاتوانتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں