0

پنجاب کے 7 شہروں میں دوبارہ لاک ڈاؤن

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر صوبے کے 7 زیادہ کیسز والے شہروں میں آج (پیر) سے لاک ڈاؤن لگا کر عوام کی نقل و حرکت محدود کردی۔  ایک سال کے عرصے کے بعد لگایا جانے والا مکمل لاک ڈاؤن 7 شہروں میں پیر سے نافذ ہوگا اور 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ حکومت پنجاب نے ان 7 شہروں میں کووڈ 19 کے کیسز میں بڑے اضافے کے باعث لاک ڈاؤن لگایا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلا ؤکو قرار دیا جارہا ہے۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مکمل لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے ان اضلاع کے اندر اور باہر عوام کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہر قسم کی سماجی، مذہبی یا کسی بھی مقصد کے لیے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ ان شہروں میں ہر طرح کے شادی ہالز، بینکوئٹس، کمیونٹی مراکز اور مارکیز بھی بند رہیں گے۔علاوہ ازیں مذکورہ بالا 7شہروں میں انِ ڈور ہر قسم کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔حکومت کا کہنا تھا کہ ریسٹونٹس کے اند اور باہر بیٹھ کر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی البتہ صرف کھانے خرید کر لے جانے یا منگوانے کی اجازت ہوگی۔ان 7شہروں کے علاوہ صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شریک ہوسکیں گے اور تقریب کے لیے مختص دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں ہر قسم کے کھیلوں، ثقافتی اور دیگر طرح کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں