0

اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، حضرت مولانا محمد یوسف

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔رہیتی دنیا تک انسان اس پر عمل پیرا ہو کر کامیابی کی زندگی کو حاصل کر سکتا ہے اور یہ مدارس اسی کی تعلیم میں مصروف ہیں دینی مدارس اسلامی قلعہ ہیں جہاں پر انسانیت امن بھائی چارہ کا درس دیا جاتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں جامعہ فارقیہ فہم القرآن بغدادہ مردان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے بطور  مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب  میں مولانا جوادعلی حقانی،مولانا محمد شعیب،قاری عدنان، مولانا عبدالحق حقانی،مولانا اکبر خان حقانی، مولانا قاری حیدر علی،نوراللہ فاروقی،حافظ محمد رفاق نے بھی شرکت کی، تقریب سے  جامعہ فارقیہ فہم القرآن بغدادہ  کے مہتمم مولانا محمد عامر نے بھی خطاب کیا۔شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء منبر و محراب سے قرآن و سنت کی روشنی کو پھیلائی۔آج زوال اور پستی قرآن مجید سے دوری کے سبب ہے۔ علماء قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلائیں۔ قرآن مجید کی تعلیم کے سلسلے میں علماء  ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت سے محض انسان کے ظاہری اعمال کی اصلاح ہی مراد نہیں بلکہ باطنی اعمال کی اصلاح بھی ہے۔ اگر محض انسانی اعضاء سے صادر ہونے والے اعمال کی اصلاح کر دی جائے لیکن اس کی فکر و نظر اور خواہشات کا دائرہ کار متعین نہ کیا جائے تو اس کو اسلامی نقطہ نظر سے تربیت نہیں کہہ سکتے۔بچوں کو دنیاوی علوم کے ساتھ دینی تعلیم دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ تربیت کا عمل انسانی شخصیت کے ہر پہلو پر محیط ہوتا ہے اخلاقی و روحانی تربیت اگر اسلامی اقدار کے عین مطابق ہو تو بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے اس سے بہتر کوئی تعلیم نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں