0

بنوں، جماعت اسلامی جنوبی اضلاع کی سطح پر سوشل میڈیا کی ایک روزہ ورکشاپ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے دفتر میں جنوبی اضلاع کی سطح پر سوشل میڈیا کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا لاہور اور پشاور سے آئی ہوئی ٹیم نے سوشل میڈیا کے جنوبی اضلاع کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اور تربیت دی اس موقع پر ضلعی امیر پروفیسر محمد اجمل خان,نائب امیر حاجی اختر علی شاہ,جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے مرکزی انچارج شمس الدین امجد,خیبر پختونخوا کے انچارج صداقت محمود غازی,ضلعی سیکرٹری اطلاعات نعیم عیسکی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں الیکٹرانک, پرنٹ میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہ وقت سوشل میڈیا کا ہے آج کل کی جنگ سوشل پر کی جاتی ہے سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے ہر کوئی سوشل میڈیا کا استعمال مثبت طریقے سے نہیں بلکہ منفی طریقے سے کررہا ہے لیکن جماعت اسلامی کے زمہ دار انتہائی مثبت طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے ذریعے دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح جنگ کرتی ہے لیکن جماعت اسلامی مثبت طریقے سے اپنا موقف سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچارہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں