0

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مارکیٹوں سمیت بازارو بند کرنے کا حکم

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔پشاور،مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹوں سمیت بازاروں کو 8 بجے بند کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر صوبے میں شادی ہالز اور تقریبات جبکہ ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبے میں مزارات اور سینما گھر بھی بند ہیں جبکہ پارک بھی 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان احکامات پر فوری طور پر اطلاق کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2200 سے زائد نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں