0

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عالمی یوم صارفین کے نسبت ایک روزہ سیمینار کا اہتمام

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عالمی یوم صارفین کے نسبت ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کی مطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں 15 مارچ عالمی یوم صارفین کے سلسلے میں شعبہ قانون کے زیر انتظام ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر توصیف خان، کنزیومر کورٹ کا نمایندہ اکبر خان سمیت ڈایریکٹر ایڈمنسٹریشن ابرار حسین، پروفیسر شفیق،فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر افضال محمود اور اکبر خان نے صارفین کے عالمی دن کے اہمیت اور مقاصد پر تفصیلی لیکچر دئے طلباء کو اس حوالے اگاہی مہم چلانے اور معلومات حاصل کرنے سمیت کنزیومر ایکٹ کے خدوخال اور ایمپلنٹیشن کی طریقہ کار پر گفتگو کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایک طرف تو صارفین کیلئے ایکٹ موجود ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں صارف کنزیومر کورٹ سے ریلیف لے سکتا ہے لیکن دوسری طرف صارفین کی بھی کچھ اہم ذمہ داریاں ہے جو کوئی ادا نہیں کر رہا عالمی یوم صارفین منانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے زمہ داریوں کو پہچانے اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے۔ طلباء اس حوالے سے اگاہی پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیساتھ تعاون کرے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں