0

عوام کورونا پھلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وباء کو پھلاؤ سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس،تعلیمی اداروں،ٹرانسپورٹ و کاروباری حضرات و دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھ کر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے تمام دفاتر میں آفس سٹاف اور عام وخاص کو بھی مطلع کیا ہے کہ دفتر میں بغیر ماسک کے داخلہ ممنوع ہے لہٰذا و ہ دفتروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں