0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2665226 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2665226ہوگئیں،کیسز12کروڑ4لاکھ31ہزار سے تجاوز کر گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 1483000ہزار ہو گئیں،کیسز2لاکھ78ہزار 327ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 158762ہوگئیں،کیسز1کروڑ13لاکھ85ہو گئے۔روس میں 92090افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد43لاکھ90ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں 125516افرادموت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز42لاکھ58ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں اموات90429ہو گئیں جبکہ کیسز40لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 102145ہو گئیں،کیسز32لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات72258ہو گئیں،کیسز31لاکھ83ہزار 704ہو گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ69لاکھ 62ہزار سے زائد اور 2 کروڑ7لاکھ 85 ہزار فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں