0

۔(ن) لیگ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسداری کریگی، مریم نواز

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسداری کریگی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے لیگی رہنما پرویز رشید نے جاتی امرا میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مریم نوازنے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست دی، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی درخواست مضحکہ خیز ہے، ہائیکورٹ میں کہا گیا میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، بیانات جانچنے کا اختیارنیب کو کیسے مل گیا؟ نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے جس میں بری طرح ناکام ہوا، 2 بار جیل کاٹ چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی، نیب نے جب بھی بلایا میں گئی، مجھ پر حملہ اور پتھرؤا کیا گیا، نیب آفس کے باہر کھڑی رہی انہوں نے دروازے نہیں کھولے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں، ان کی حب الوطنی میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جلسے کامیاب ہوں یا لانگ مارچ کی بات، فوری گرفتار کرنے پر آجاتے ہیں، دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، جعلی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسداری کریگی،لانگ مارچ سمیت ہر آپشن کیلئے تیار ہیں۔mk/ah

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں