0

نورنگ، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن لکی مروت اور این سٹاف آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ اور سمیع اللہ کے مابین جاری کشیدہ کاخاتمہ ہوگیا۔پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کیا۔ضلعی صدر طارق سردار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پچھلے دنوں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے ملازمین اور این سٹاف آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ اور ڈی ایچ سی سمیع اللہ خان کے مابین کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی مروت ڈاکٹر عبدو گل وزیر اورتحریک انصاف لکی مروت کے ضلعی صدر جوہر محمدخان نے ناراضگیاں ختم کرنے کے لئے متحرک ہوگئے جو بار اور ثابت ہوگئے، گزشتہ روز دونوں فریقین کو صلح کے بعد تمام ترناراضگیاں کرکے آپس میں بغل گیر ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ جس کے بعد پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی اورپیرامیڈیکس ملازمین پولیوسمیت دیگر تمام سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے ضلعی صدر طارق سردار خان نے صلح میں کردار ادا کرنے پر ڈی سی لکی عبدالحسیب،ڈی ایچ او لکی ڈاکٹر عبدو گل وزیر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شمس الرحمن اور تحریک انصاف لکی مروت کے ضلعی صدر جوہر محمدخان کا شکریہ ادا کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں