0

وزیراعظم کے ضلع ملاکنڈ دورے پر متعلق مینگورہ میں مشاورتی اجلاس

 
سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کے زیر صدارت وزیراعظم عمران خان کے دورہ ضلع ملاکنڈ متعلق مینگورہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ،ایم پی اے عزیز اللہ خان گران،ایم پی اے میاں شرافت علی،پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ اور آئی ایس ایف عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاندار انداز میں اپنے عظیم قائد وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے اور پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ، آئی ایس ایف اور عوام بھرپور جوش و جذبے سے انہیں خوش آمدید کہیں گے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  کے قیادت پر پوری قوم کا اعتماد ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے ان کی بلیک میلنگ سے حکومت نہیں ڈرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ساری توجہ غریب عوام کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور بہت جلد مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی اکثریت نے ووٹ دے کر اس ملک کا سربراہ بنایا ہے وہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن بشمول پورے صوبے نے پاکستان تحریک انصاف کو ایوان بالااور ایوان زیریں میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ صوبے میں عوام نے دوسری بار پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاء اللہ یہ تسلسل جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    
ہینڈآؤٹ نمبر1125۔سوات۔15مارچ2021ء

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں