0

ہنگو پولیس نے سماج دشمن عناصر کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس نےسماج دشمن عناصرکےخلاف بڑے پیمانےپرکریک ڈاون کےدوران’10منشیات فروش اور2اشتہاری مجرمان سمیت58 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔کریک ڈاون کےدوران زیرحراست ملزمان کےقبضےسےاسلحہ و منشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔جن میں1کلاشنکوف،1بندوق’9پستول’2000پالستانی جعلی کرنسی’342مختلف بورکےکارتوس’10چارجرز’
4759گرام چرس’411گرام ائیس اور157’گرام ہیروئن شامل ہے۔تفصیلات کےمطابق ضلعی پولیس سربراہ ہنگو(PSP) اکرام اللہ خان کی نگرانی میں ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکےخلاف پولیس کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے اورتمام تھانوں کی حدودمیں سماج دشمن عناصر ،مجرم اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانےپرکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ینگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بڑے پیمانے پرجاری کریک ڈاون کےتسلسل میں گزشتہ تین دنوں کےدوران تھانہ سٹی’صدر’دوابہ’ٹل اورتھانہ بلیامینہ  پولیس نےمختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کریک ڈاون کےدوران10منشیات فروش اور 2مجرمان اشتہاریوں  سمیت 58جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔جنکےقبضے سےمجموعی طورپر1کلاشنکوف،1بندوق’9پستول’2000پالستانی جعلی کرنسی’342مختلف بورکےکارتوس’10چارجرز4759گرام چرس’411گرام ائیس اور157’گرام ہیروئن برامدکرقبضےمیں لےلی ہے۔پولیس نےسرچ اپریشن کےدوران گرفتارملزمان کوتھانوں میں بندکرکےان کےخلاف مقدمات کرلئے ہیں۔ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان کےمطابق ہنگوپولیس امن وامان کےقیام اورعوام کی جان ومال کےتحفظ کی خاطرتمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہےاورقانونی رٹ چیلنج کرنےوالوں کےساتھ اہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں