0

بنوں میں شہدائے پولیس کے نام سے فٹ بال ٹورنامنٹ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواپولیس کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں دہشت گردی کے خلاف پولیس کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی قربانیاں دے کر ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر کی جانب سے بنوں کے علاقہ بیزان خیل میں شہدائے بنوں پولیس کے نام سے فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر یاسین کمال تھے گراؤنڈ کی آمد کے موقع پر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے انسپکٹر یاسین کمال کا استقبال کرکے اُنہیں ہار پہنایا انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر نے انسپکٹر یاسین کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا عصمت اللہ وزیر نے انسپکٹر یاسین کمال کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا اُنہوں نے مختصر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ شہداء کی قربانیوں سے پورے ملک خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوا ہے ہمیں ان پہ فخر ہے اُنہوں نے کہا کہ علاقہ مشران اور پولیس کے تعاون سے امن صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اُنہوں نے فٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاؤن کا اعلان بھی کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں