0

ایبٹ آباد، کورونا کی تیسری لہر، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری

ایبت آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبت آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی اور پھیلاو کے پیش نظرتمام محکمہ جات اور ضلعی و انتظامی افسران کو کورونا سے بچاو کے لیے ایس اور پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی افسران مارکیٹس، سکولوں، ہسپتال، مرکز صحت اور تمام پبلک مقامات کا معائنہ یقینی بناتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پر محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون کا مقصد وائرس کے پھیلاو کے ہر ممکن حد تک کم کرنا ہے تا کہ لوگوں کو وائرس کے پھیلاو سے بچایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور ہجوم والی جگہوں سے پرہیز کرتے ہوے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تا کہ مزید لاک ڈاونز، سکول، مارکیٹس اور دیگر پبلک مقامات کی بندش سے بچا جائے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرو ل روم نمبر09929310553 پر اپنی شکایت یا قیمتی آرا سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں