0

درگئی، اسسٹنٹ کمشنر کا درگئی اور سخاکوٹ بازار دورہ

          درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے درگئی اور سخاکوٹ بازار کا دورہ کیا اور کوڈ۔19 کے احتیاطی تدابیر،سماجی فاصلوں اور ماسک پہننے کو یقینی بنایا گیا۔اسی طرح  انہوں نے بازاروں میں خوردنی اشیاء، بیکریوں کی قیمت،وزن،زائدالمعیاد اشیاء،صفائی کا جائزہ لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے انہوں نے  مردان گھی ملز سخاکوٹ کا معائنہ کیا، سخاکوٹ فلور ملز میں آٹا کی وزن، قیمت اور معیار کا جائزہ لیا اور تھانہ سخاکوٹ کی انسپکشن کر کے اہلکاروں میں ماسک تقسیم کئے۔ درگئی اور سخاکوٹ میں میڈیکل اسٹورز کا جائزہ بھی لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں