0

شانگلہ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا ایک اجلاس جی پی ایس نمبر 1الپوری زیر صدارت عبدالکبیر خان منعقد ہوا جسمیں ضلع بھر سے ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آپا شانگلہ عبدالکبیر خان سے کہا کہ حکومت حاضر سروس ملازمین کی طرح پنشن میں بھی 25فیصد اضافے کا اعلان کریں،تین مارچ کو پشاور میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں معاون خصوصی کامران بنگش نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بزرگ شہریوں کو ریلیف دینگے۔انھوں نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ہمراہ ایم پی ایز پیر مصور غازی اور فخر جھان بھی موجود تھے اس موقع پر معاون خصوصی نے پنشنرز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے پنشن میں ان سروس ملازمین کی طرح 25فیصد اضافہ کیا جائے گا مگر تاحال کائی عمل درآمد نہ ہوسکا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکبیرخان کا کہنا تھا؎کہ موجودہ ہوشربامہنگائی کے دور میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے گزر بسر کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں لہٰذا ریٹائر ملازمین کی پنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے،بی گنڈ حکومت نے مورخہ 01/07/2010سے بینیفٹ دینا شروع کیا اور یکم فروری 2017سے اس رقم میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیا لیکن افسوس ہے کہ یکم جولائی 2010سے قبل ریٹرئرڈ ملازمین کو محروم رکھا گیا ہیجوہرگزقرین انصاف نہیں ہے۔ای ای ایف  2013سے 30ہزار دیا جارہا ہے  لیکن اس سے قبل ریٹائرڈ ملازمین کو نہیں دیا جاتا ہے نیز اس گرانٹ میں اضافہ کیا جائے اورمیڈیکل میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،فیملی پنشن 75فیصد کے بجائے100فیصد کیا جائے۔ولڈایج بنیفٹ کی عمر 85سال سال سے گھٹا کر 75سال کیا جائے۔حکومت نے گروپ انشورنس سکیم سے ریٹائرڈ ملازمین کو بنیفٹ دینے کیلئے 7/11/2014سے منظور کیا ہے لیکن اس سے قبل ریٹائرڈ ملازمین کو محروم کیا گیا ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ اور سابق ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر حاجی بخت افسر نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی تحفظ کیلئے ہر قسم اقدام اٹھانے کیلئے تیارہے چاہے وہ احتجاج کرنا ہو یا ڈی چوک پر دھرنا دینا ہوہم پیچھے نہیں ہٹے گے۔انھوں نے مزید کہا کہ گروم انشورنس کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرسماعت ہے اور انشاء اللہ وہ بھی پنشنرز کے حق میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔اجلاس سے توراباز خان،سید البشر،محمد یونس،خادی رحمن،شمشیر حسین،سبحانی گل،قدیم الحق سمیت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں