0

وزیراعظم کے مجوزہ دورہِ ملاکنڈ کی تیاری، فضل حکیم نے چکدرہ میں انتظامات کا جائزہ لیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے وزیراعظم عمران خان کی قیادت نہ صرف موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے 2023 میں بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے اور ملک کے تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔19مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا ضلع ملاکنڈ آنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان  کے سپاہی ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ورکرز کی عزت ہماری عزت ہے۔ان کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ہم نے ملکر عوام کی خدمت کرنی ہے اور یہ ہمارا خاصہ ہے۔ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ضلع ملاکنڈ سے متعلق چکدرہ میں منعقد تقریب سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے ایم پی ایز اور ایم این ایز اور پی ٹی آئی عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے تجاویز پیش کیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جلسہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے ہر حلقے سے بڑے بڑے پی ٹی آئی ورکرز کے قافلے شرکت کرینگے۔بعد ازاں فضل حکیم خان اور دیگر ممبران نے ملک احمد بابا آلہ ڈھنڈ ڈھری انٹرچینج کے مقام پر جلسہ کیلئے منعقدہ گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں