0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2672073 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2672073ہو گئیں،کیسز12کروڑ7لاکھ71ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 548013ہو گئیں،کیسز3کروڑ1لاکھ38ہزار سے بڑھ گئے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 279060ہو گئیں،کیسز1کروڑ15لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 158892ہو گئیں،کیسز1کروڑ14لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے۔روس میں 92494افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز44لاکھ تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 125580تک پہنچ گئیں،کیسز42لاکھ63ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں اموات102499ہو گئیں،کیسز32لاکھ38ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات72424ہو گئیں،کیسز31لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ74لاکھ 16ہزار سے زائد اور 2 کروڑ6لاکھ 82 ہزار سے زائد فعال کیسزہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں