0

کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی

سخا کوٹ (مانند نیوز ڈیسک) اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے تمام شہری ماسک لگانا اپنے اپ پر فرض کریں سماجی فاصلہ اوردیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایں تاجر برادری اپنے دوکانوں میں ماسل لازمی پہنیں اور گاہگ کو بھی ماسل لگانے کی تلقین کریں اگر عوام نے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو پھر کرونا وباء کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا اور انتظامیہ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں نمٹنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی بازار میں کرونا وباء کے متعلق ایک اگاہی واک  اور اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا وفد میں ٹی ایم او تخت بھائی فرمان خان مرکزی انجمن تاجران مینا بازار کت صدرمحسن خان سویٹ اینڈ بیکری کے صدر حضرت حسن خان تخت بھائی پریس کلب کے صدر وہاب یوسفی جنرل سیکرٹری عزت محمد خپلواک مرکزی انجمن تاجران کے چیرمین قاضی محمد جاوید سبزی فروشان کے صدر شیر ماما قاضی محمد اقبال لعل گل یوسفزئی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کرونا وباء بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور کرونا کی تیسری لہر نے ہمارے ملک میں پنجے گاڑھ دئیے ہیں انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ کرونا وباء کی روک تھام میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور حفاظتی تدابیر پر عملدرامد کو یقینی بنایں اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ایس او پیز کو اسی طرح نظر انداز کررہے ہیں تو پھر کوئی بھی کرونا وباء کو روکنا کسی کی بس کی بات نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ کرونا وباء سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تحصیل انتظامیہ صفائی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھائیں گے ا ور ھفتہ میں ایک بار ضرور پبلک مقامات اور اڈوں میں سپرے اورصفائی کو یقینی بنانے کے موثر کردار ادا کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں