0

ہنگو، نوتعینات ایس پی انوسٹی گیشن کی تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) نوتعینات ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشدمحمودخان کی تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد۔میٹنگ میں زیرالتواتمام تفتیشی مقدمات  کاجائزہ لیا گیااورتفتیشی پولیس افسران کو تفتیشی امورمیں مزیدبہتری لانیکی ہدایات کی گئی۔پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمودخان۔تفصیلات کیمطابق نوتعینات ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشدمحمودخان نیاپنیافس میں ضلع بھر کے تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ منعقداجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تھانہ سٹی’صدر’دوابہ’ٹل اورتھانہ بلیامینہ کے تفتیشی انچارجان’انسپکٹرلیگل زاہدالرحمن’انچارج سمن وارنٹ اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں زیرالتواتمام تفتیشی مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔  ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشدمحمود نے پولیس افسران کوزیرالتواتمام تفتیشی مقدمات کوجلدسے جلدپایہ تکمیل تک پہنچانے کی تاکیدکی۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمود نیکہا کہ تفتیشی پولیس افسران کی زمہ داریاں حساس نوعیت کی ہوتی ہے۔لہذا تفتیش کے عمل کوباریک بینی سے مکمل کریں۔تمام پولیس افسران  غیرجانبداررہتے ہوئے اپنے فرائض اداکریں۔پولیس سے عوام کی وابستہ توقعات پرپورااترنے کی کوشش کریں۔تفتیشی امورمیں کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔علاقے میں قانوں کی بالادستی اورامن وامان برقرار رکھناپولیس کی اولین زمہ داری ہے۔انہوں نیکہا کہ پولیس افسران تفتیشی مقدمات میں انصاف اورمیرٹ کے تقاضوں کوہرحال میں مقدم رکھیں اورعوامی معاملات میں غیرجانبداررہتے ہوئے سرکاری امورکی انجام دہی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کامظاہرہ نہ کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں