0

اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست مسترد کردی،جس میں استدعا کی گئی تھی اقلیتوں کو بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ جائیں اور وہاں سے آئین میں ترمیم کریں۔ واضح رہے کہ درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو تاحیات مراعات حاصل ہوتی ہیں، مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مراعات مجھے بھی حاصل ہوں۔درخواست کے متن میں درج تھا کہ میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق دلوایا جائے،آئین کی روح سے بطور اقلیت اہل نہیں تو سرکاری گھر تاعمر کرائے پر دیا جائے۔جے سالک نے استدعا کی کہ سرکاری گھر فراہم نہیں کیا جاتا تو خیمہ لگانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر اور دیگر عہدوں پر ہوتے ہوئے کبھی مراعات حاصل کیں نہ کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔درخواست میں وفاق، سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں