0

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکول بند کردیئے گئے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وباء کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سکول بند کر دیئے گئے۔پشاور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئردیر،مالاکنڈ اوردیگراضلاع میں بدھ کے روز سے سکول بندکرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے بتایا کہ اِن اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ 5 فیصد سے زیادہ ہوگاوہاں سکولزبندکردیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے این ٹی ایس کے زیراہتمام پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ امتحانات دوبارہ لیے جائیں گے۔ دیرلوئرکے تمام تعلیمی ادارے بھی کورونا کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہرکے خدشات کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں