0

سوات، وزیراعظم کے مجوزہ دورہِ ملاکنڈ سے متعلق مشاورتی اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 4 سے10ہزارپی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل بڑا قافلہ اپنے محبوب قائد وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی استقبال کریگا۔ ایک کال پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے متعلق مشاورتی اجلاس کیلئے اتنی بڑی تعداد میں ورکرز جمع ہوئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، مجھے پی کے 4 کے عوام اور ورکرز پر فخر ہے،حلقہ کے عوام کو  یقین دلاتا ہوں کہ ہمیشہ کے طرح ہر ورکر کو عزت و احترام دیا جائیگا جو ہمیشہ سے میرا نظریہ ہے اور پی ٹی آئی کے پارٹی کلچر کا اہم پہلو ہے، وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے حجرہ گوگدرہ میں حلقہ پی کے 4کے ورکرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی کے 4 کے ہر ویلج کونسل سے پی ٹی آئی کے ورکرز کے قافلوں کی شکل میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے رہائش گاہ پر آئیں گے اور جلوس کی شکل میں ملک احمد بابا آلہ ڈھنڈ ڈھیری انٹرچینج ضلع ملاکنڈ میں جلسہ میں شرکت کرینگے اور شاندار انداز میں اپنے عظیم قائد وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔عزیز اللہ خان گران نے کہا کہ حلقہ پی کے 4 میں کونین کونسل کے سطح پر جلسے شروع کرینگے بعد میں بڑا جلسہ حلقہ کے سطح پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کیلئے کریں گے جو صوبے کے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 4 کے عوام وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر مکمل اعتماد اور فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ حلقہ میں عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور تمام فنڈز عوام کی مشاورت سے خرچ ہو رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں