0

شانگلہ میں کلاس فور ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافہ

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ،کلاس فور ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں 25فیصداضافہ،ملازمتوں میں 33فیصد پروموشن کوٹہ پر عمل درآمد کرنے اور عدالتی احکامات کے مطابق کلاس فور پر اٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرانے سمیت حکومت سے دیگر مطالبات کرتے ہوئے آل کلاس فور ایسوسی ایشن شانگلہ کے صدر فضل ہادی نے کہا ہے کہ اس وقت سرکاری ملازمین شدید مشکلات اور ذہنی کفت کا شکار ہے،بڑتھی ہوئی مہنگائی اورگزشتہ سال تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کیوجہ سے ملازمین کا گزر بسر جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے، ملازمین انتہائی مشکل مالی صورتحال میں ہے۔حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں۔ان خیالات کا اظہار آل کلاس فور ایسو سی ایشن کے صدر فضل ہادی،جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے بدھ کے روز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کریں تاکہ ملازمین کی بے چینی دور ہو سکے بصورت دیگر ملازمین احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے روشنی میں 8گھنٹے ڈیوٹی پر عمل درامد یقینی بنایا جائے ملازمین عدالت میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔ پروموشن میں 33فیصد کوٹہ پرفلفور عمل درآمد کیا جائے اور کلاس فور ملازمین کو بغیرٹسٹ انٹرویو پروموٹ کیا جائے۔اجلاس کے آخر میں کلاس فور ایسو سی ایشن کے عہدداران اور شرکاء نے حکومت سے تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر صوبائی اور ضلعی سطح پر بھرپور احتجاج کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں