0

پشاورکے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورکے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ہریانہ پایان، لڑمہ روڈ اور زریاب کالونی میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشتہ خرہ اور سربند روڈ کے علاقوں میں بھی غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ میں درج ہے کہ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ کورونا کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیاہے۔مذکورہ علاقوں میں صرف ضروری اشیا ئے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سروس شاپس بھی کھلی رہیں گی جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔قبل ازیں خیبرپختونخوا کے7 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں لاک ڈاؤن ہے۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں