0

کورونا وبائی صورتحال میں تیزی، ضلع سوات کے لئے نئے ایس او پیز جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وبائی صورتحال میں تیزی اور متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات میں غیرمعمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات آفس سے جاری احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں تمام مارکیٹیں شام آٹھ بجے بند کرنے ہونگے۔ میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش و جنرل سٹورز، پیٹرول پمپس وسی این جی اسٹیشنز، پرنٹنگ پریس، سپیرپارٹس، اور ڈیلیور و ٹیک اوے اس سے مستثنی ہوں گے۔ احکامات کے مطابق شادی ایونٹ ہال, کمیٹی سنٹرز, سینما اور زیارت کے مقامات ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ شادی تقریبات کھلی فضا میں زیادہ سے زیادہ 300 مہمانوں کے ساتھ باقی ایس او پیز  پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے منعقد کئے جاسکیں گے۔ اسی طرح ریستورنٹ کے اندر کھانا سروس پر پابندی ہوگی جبکہ کھلی فضا میں ایس او پیزکے ساتھ سروس دی جا سکے گی۔بشمول پبلک ٹرانسپورٹ تمام عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ ضلع میں تفریحی مقامات شام چھ بجے بند ہونگے جبکہ کھیلوں اور ثقافتی تقریبات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ارڈر میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سمارٹ اور چھوٹے پیمانے کے لاک ڈاؤن لگائے جا سکتے ہیں۔ سرکاری دفاتر کے لئے 50 فیصد عملہ پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے تحت 50 فیصد سٹاف ورک  فرام ہوم کرینگے۔ آرڈر میں تنبیہ کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں