0

ہنگو، ویل سنز اسلامک اکیڈمی ٹل میں سالانہ یوم والدین تقریب کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ویل سنز اسلامک اکیڈمی ٹل میں سالانہ یوم والدین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی ایس ایچ او ٹل آصف حیات اورکز ئی، ڈاکٹر محب خٹک، انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل صوبائی جا ئنٹ سیکرٹری طفیل محمد خان،  لقمان پراچہ اور پرنسپل شمس الرحمن تھے۔تقریب میں سکول کے بچوں سمیت والدین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے، نعت نظم اور تقاریر پیش کرتے ہوئے شرکا سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے ڈاکٹر محب خٹک، ایس ایچ او آصف اورکزئی، آسد نور بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دینی علوم کیساتھ ساتھ جدید عصری علوم کی بھی اشد ضرورت ہے۔ آصف اورکزئی نے دس سال سے بیس کے نسل کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ موجودہ جدید دور میں منشیات سے اپنے بچوں کو دور رکھنے کیلئے ان کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محب خٹک نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ہمیں اپنے پیغمبر کے بتائے ہواراستے کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے کامیاب طلبہ اور طالبات میں مڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیَ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں