0

دفتر خارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دفتر خارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت میں قتل کیے جانے والے 11 پاکستانی ہندوؤں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دفتر خارجہ سے اس قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے 11 ہندوؤں کے قتل پر بھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار کو دفتر خارجہ نے تمام تر تعاون کا یقین دلایا ہے۔وکیل درخواست گزار قلب حسن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ صرف اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنی بلکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دفتر خارجہ بتائے کہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے؟ دفتر خارجہ بھارت کے ساتھ ہونے والے رابطے اور اقدامات کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں