0

تخت بھائی میں کرونا وباء کی تیسری لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے

        سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی گرد نواح میں کرونا وباء کی تیسری لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تخت بھائی کے مختلف علاقوں میں مزید پندرہ افراد کرونا کے شکار ہو گئے لیکن اس کے باوجود بھی کہیں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہوتا شہری بلاخوف وخطر بازاروں میں ماسک کے بغیر گھومتے پھیرتے ہیں دوکانداروں نے بھی ایس او پیز کو نظرانداز کر رہے ہیں مقامی انتظامیہ فوٹو سیشن کرکے چلے جاتے ہیں لیکن ایس او پیز کے بارے میں کوئی احکامات جاری نہیں کرتے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے طلحہ محمود،گل محمد،محمد یار خان،فضل شاہ،عبد الحق خان،وارث نبی،جلال احمد ساکنان تخت بھائی رضوان اللہ،بشیر خان پرخو ڈھیری انور خان،الیاس خان جاوید علی لوندخوڑ افتاب حسین، نوراللہ،وزیر زادہ جلالہ اور زوار حسین تورڈھیر شامل ہیں گذشتہ تین دنوں سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں