0

تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے کمیٹیاں مقرر کرنے اور ہفتہ وار اجلاس کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان اور اے ڈی سی انوار الحق کے علاوہ مختلف محکموں سے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ میں گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ کے گراؤنڈ میں کھلی کچہری کا انعقا کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ لوگوں نے مسائل اور علاقے اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے انبار لگائے۔ جن میں علاقے میں روز بروز بڑھتی گداگری، منشیات۔ صفائی کے مسائل، مالاکنڈ لیویز نفری کی کمی، صفائی کے سلسلے میں ٹی ایم اے عملے کی کمی، بازار میں تجاوزات، ندی نالیوں کی صفائی، سستے بازار میں صرف آٹا کیوں، بجلی کی غیر ضروری لوڈ شیڈنگ، مساجد اور مدارس کے نام پر چندہ مہم، ہوائی فائرنگ اور دیگر انفرادی اور اجتماعی مسائل اور مشکلات شامل تھیں۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سہیل خان نے بعض نجی مسائل کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان اور دیگر ذمہ داران کو انکوائری کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ منشیات اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے انہوں نے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی۔ اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ان کی نشاندہی پر مناسب کاروائی کی جائے گی۔ عوامی کی طرف سے حاجی فدا محمد، بازار صدر فضل قادر خان، بازار جنرل سیکرٹری سہیل رحمٰن، شاہد، امیر خان، گوہر علی، اور دیگر نے مسائل بیان کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں