0

دیربالا، تحصیلدار اور میونسپل آفیسر کا براول بانڈی بازار دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کی روشنی میں۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر تحصیلدار براول رحمٰن اللہ خان اور تحصیل میونسپل آفیسر طارق احمد صافی نے براول بانڈی بازار کا دورہ کیا جہاں ڈرائیور حضرات،عام لوگوں اور سرکاری دفاتر میں لوگوں کو فیس ماسک پہنائیں اور کئی افراد میں ماسک تقسیم کیے تحصیلدار براول نے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کا پیغام پہنچاتے ھوئے عوام کو حکومتی ایس۔او۔پیزسے آگاہ کیا اور انہیں حکومتی ایس۔او۔پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں