0

شاہد خاقان کا بیان مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سکیورٹی فیچرز کیا ہیں، وہ کام کیسے کرتی ہے، بیان پہلے داغ دیا۔ ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں، مریم بی بی کی نابالغ لیڈرشپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں