0

صوبائی حکومت کے تعاون سے کھو کھر میرا میں جگہ کی خرید سے متعلق کام جاری ہے، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے کھوکھر میرا میں جگہ کی خرید سے متعلق کام جاری ہے جہاں 71 کنال سے زائد زمین قبرستان کے لیے حاصل کی جائے گیااس کے ساتھ ساتھ قبرستان کے لیے سڑک کی تعمیر، جنازہ گاہ اور وضو کے لیے سٹرکچر کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے شہریوں کے لیے قبرستان کے لیے جگہ کے معائنے کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کھوکھر میرا، سلہڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال اور ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل بھی ان کے ہمراہ موجود رہے اور جگہ کے حوالے سے بریف کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں