0

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی،اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس ویکسین لگوارہے ہیں۔ پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔۔واضح رہے کہ تین روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت کی جانب سے ویکسین لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی،خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی آف پاکستان نے 5 مارچ کو چین کی تیار کردہ سائنوفارم کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی اجازت کے دو ماہ بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اسے لگانے کی بھی منظوری دے دی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں