0

پشاور ہائی کورٹ کے باہر کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑگئے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو انڈے پڑگئے جبکہ پولیس نے انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتارکر لیا۔  تفصیلات کے مطابق  پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیئے اور تیزی سے فرار ہو گیا،انڈہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بجائے مسلم لیگ ن کے کارکن کو جا لگا، کیپٹن صفدر اس مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں کچھ دیر بعد پشاور پولیس انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں