0

شانگلہ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ کروڑہ انور سید خان نے سرچ وارنٹ حاصل کرتے ہوئے پولیس نفری اور لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار ایک گھر سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اسلحہ مکان کی دوسری منزل کے چھت پر خشک گھاس کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ میں ایک ضرب رائفل سات ایم ایم،11 عدد کارتوس،چار عدد بندوق چھریدار 12 بور مع 31 عدد کارتوس،دو عدد پستول 30 بور، تین عدد سپیر چارجر،ایک عدد پستول 9 ایم ایم،کارتوس9 ایم ایم 44عدد،200کارتوس30بور شامل ہیں۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں