0

ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5 سال بعد احتساب ہونا چاہیے، وزیراعظم

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران  خان  نے کہا  ہے کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور 5 سال بعد احتساب ہوناچاہیے کہ ہم نے ملک اورعوام کے لیے کیا کیا، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ہم  چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنی تو کہا جاتا تھا کہ اسی ہفتے گھر چلی جائے گی، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور 5سال بعد احتساب ہوناچاہیے کہ ہم نے ملک اورعوام کے لیے کیا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہم دو نئے شہر بنارہے ہیں اور 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ہم  چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ فوڈ سکیورٹی کا پورا پروگرام لارہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں