0

یونیورسٹی آف لکی مروت نے باقاعدہ اوریجنل ڈگری کا اجراء کیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت نے باقاعدہ اوریجنل ڈگری کا اجراء کیا۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے یونیورسٹی کی پہلی اوریجنل ڈگری پر دستخط کیا اور پہلے طالبعلم کو یونیورسٹی کی اوریجنل ڈگری سے نوزا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان اور ڈپٹی کنٹرولر امیر احمد بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے ڈگری لینے والے طالب علم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم کوالٹی اور  اعلی ایجوکیشن پہ یقین رکھتے ہیں اور امتحان میں شفاف نظام کو متعارف کیا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت کی ڈگری کی منفرد پہچان ہوگی اور  کامیابی کے ساتھ روشن مستقبل کی ضامن ہوگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں