0

سوات، بحرین میں بارش کے باعث دو کمروں پر مشتمل مکان زمین بوس ہوگیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) بحرین کے علاقہ چھم گھڑی میں بارش کے باعث حبیب خان نامی شخص کے دو کمروں پر مشتمل مکان زمین بوس ہوگیا،حکومت اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کے باعث بحرین کے علاقہ چھم گھڑی کے رہائشی حبیب خان ولد تحسیم اللہ کا چار کمروں پر مشتمل گھر جو دریائے سوات کے قریب تھا بارش اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ کیوجہ سے دو کمرے زمین بوس ہوگئے متاثرہ شخص نے آزادی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت غریب ہو جمع پونجی سے گھر تعمیر کی تھی چار کمروں میں سے دو کمرے دریائے سوات میں بہہ گئے اور تین لاکھ کے قریب نقصان ہوا ہے اب میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ دوبارہ گھر تعمیر کرو حکومت میرے ساتھ تعاون کرکے میرے لئے گھر تعمیر کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں