0

سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے اتوار کے روز لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا، آج ملاکنڈ ڈویژن کی تمام بازاروں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ، تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کیخلاف کارروائی پر سنگین نتائج کی دھمکی، ملاکنڈ ڈویژن میں آج لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کیا جائیگا، تاجر ہفتے میں تین چھٹیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، تاجر پہلے ہی سے متاثر ہیں انہیں دیوار کیساتھ لگانے سے گریز کیاجائے، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں اتوار کے دن لاک ڈاؤن سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور اتوار کے دن ڈویژن بھر کی تمام چھوٹی بڑی بازار وں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈویژن بھر کے تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کر لی گئی ہے اور اُنہوں نے بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے اتوار کے دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اگر تاجروں پر زور زبردستی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں بعد میں اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دینگے مگر انہیں کاروبار ختم کرنے کی بھی اجازت نہیں دے سکتے، ہم حکومتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے مگر ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے اس سلسلے میں ہم نے انتظامیہ اور حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کیا ہے کہ ہم جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کریں گے اس کے سوا اگر اتوار، پیر کو لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں