0

سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے سکردو ایئرپورٹ کو رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل پروازوں کیلئے فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔سکردو ایئرپورٹ کو ہر موسم میں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور رن پر وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم نصب کیا جائے گا۔کیٹ آئی سسٹم سے خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوسکے گی۔اسکردو ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 12ہزار فٹ اور سکینڈری رن وے ساڑھے 8ہزار فٹ لمبا ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں