0

ضلع لکی مروت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع لکی مروت میں 29مارچ سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جو 2اپریل تک جاری رہے گی۔جس میں ضلع بھر کے 45یونین کونسلوں میں تقریبا189376بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کیلئے 794موبائل ٹیمیں 52 فکسڈ, 35 ٹرانزٹ اور 11 رومنگ ٹیمیں حصہ لے گی ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 49یوپیک چیئرمین اور 215 ایریا انچارجز ڈیوٹی سرانجام دیں گے محکمہ صحت کے حکام نے والدین پر زوردیاکہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں