0

مغرب زدہ عورتیں انارکی پھیلانا چاپتی ہیں،ینیٹرمشتاق احمد

چکدرہ(نمائندہ مانند)صوبائی امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے ماضی کو کیسے دفن کرے۔آرمی چیف کی پیشکش کہ”ماضی کو دفن کرے”سمجھ سے بالاتر،انڈیا کشمیریوں کی خون کیساتھ ہولی کھیل رہی ہیں۔امن کی بات عوام کریں گے،انڈیا امن کی زبان نہیں سمجھتاہے۔ایک لاکھ 5ہزار کشمیریوں کو شہید کردی۔عورت مارچ حیاء پر حملہ ہے۔ وہ جامعہ دارارقم للبنین والبنات میاں بڑنگولہ پل سیری ادینزئی میں سالانہ ختم القران وختم البخاری تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سینیٹر مشتاق آحمد خان نے کہا کہ سیکورٹی ورکشاپ سے آرمی چیف کہتے ہیں کہ” ماضی کودفن کرے”بیان سمجھ سے بالاتر ہیں۔جبکہ بھارت معصوم کشمیر یوں کی خون کیساتھ ہولی کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔ایک لاکھ 5ہزار کشمیریوں کو شہید کردی۔5ہزار خواتین کی عصمت دری کی۔انڈیا امن کی زبان سمجھتانہیں،عورت مارچ ہمارے حیاء پر حملہ خواتین کو حقوق مغرب نے نہیں ،اسلام نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اگرعورت اپنے حقوق سے محروم توسیکولر طبقہ کی وجہ سے ہے۔عورت مارچ مغرب کے ایجنڈا ہے۔بورقعہ اورحجاب ہمارے تہذیب کا حصہ ہے۔جماعت اسلامی ہر محاز پر اسلامی تہذیب کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چند مغرب زدہ عورتیں ملک میں انارکی پھیلانا چاپتی ہیں۔تقریب ختم القران وبخاری شریف سے شیخ القران والحدیث مولانا عبدالمستعان،مہتمم جامعہ دارارقم مولانا نورالامین،مفتی ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی نورالحق،تحصیل امیر سید سلطنت یارایڈوکیٹ،ڈاکٹربشیر بھی موجود تھے۔14طالبات نے بخاری شریف تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں