0

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کوروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے  بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے خود گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے خود کو اپنے بنی گالہ کے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔  جبکہ جن، جن وزراء اور دیگر حکام نے وزیر اعظم عمران خان سے گذشتہ روز ملاقاتیں کی تھیں ان سب کے بھی کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی ویکسین لگوائی تھی اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کوروناوائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی پابندی کریں جبکہ 18مارچ کو ہی وزیر اعظم نے محنت کش طبقہ کے افراد میں 1500گھروں اور فلیٹس کی چابیاں تقسیم کی تھیں جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کاافتتاح بھی کیا تھاجبکہ اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے محبوب لیڈر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں خدا جلد صحت دے۔ آمین۔  

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں