0

ایبٹ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان نے کہا ہے صوبا ئی حکو مت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا دور دراز علاقو ں میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کر نا ہے ضلعی انتظا میہ انشاا للہ کھلی کچہریوں میں عوام  کے پیش کر دہ مسائل کو اولین ترجیع دیتے ہوئے فوری حل کر نے کی بھر پور کوشش کر ے گی اورتمام محکمہ جات بھی شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے پابند ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعہ کے روزگلیات(لوتھراں نگری بالا) میں منعقدہ کھلی کچہری  سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔۔کھلی کچہر ی میں تمام ضلعی محکمو ں کے افسران سمیت  واپڈا اور دیگر تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہر ی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے محکمہ مال، محکمہ تعلیم، جنگلات، محکمہ صحت، زراعت، نادرا، ٹی ایم اے، خوراک،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،واپڈااور دیگر محکموں سے متعلق اپنے مسائل اور مشکلات سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور لو گو ں کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ آئندہ کھلی کچہری سے قبل ان کے مسا ئل کے حل اور پیش رفت کے حوا لے سے انہیں آگا ہ کیا جائے گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری  عوام کے مسائل کا حل اور شکایات پر عملدرآمد ہماری اولین ترجیع ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدایات پر گلیات کے لوگوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن،  ڈپٹی ڈی ایچ اومحکمہ صحت، محکمہ تعلیم، واپڈا، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، نائب تحصیلدار ایبٹ آباد، ریونیو سٹاف دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں