0

ماضی میں حکمرانوں کی پالیسوں سے حکومت کو بڑے بحران کا سامنا رہا ہے، علی خان

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی پالیسوں سے حکومت کو بڑے بحران کا سامنا رہا ہے موجودہ حالات میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے چیلنج کا سامنا ہے ابتدائی ایام میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات،اصلاحات نظام کی تبدیلی پر ردعمل بھی آیاحکومت کی پالیسوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے ڈالر بھی نیچے آرہا ہے پریس کلب کی گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام میں صوبائی حکومت کے تعاون سے رکاوٹ ختم کریں گے اور وفاق کی سطح پر بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیہفتہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں وفد کے ہمراہ نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا پریس کلب کے الیکشن میں اتفاق و اتحاد مثالی ہے جو دوسروں کو تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مسائل حل کے لئے حکومت نے ترجیحات طے کیں ہیں۔ماضی میں ڈمی اخبارات کے زریعے عوام کے فنڈ کی لوٹ مار کی گئی تحریک انصاف کی حکومت نے اس نظام کو بہتر کرنے اور حق دار تک حق پہنچانے میں کوشاں ہے۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید طاہر شاہ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم۔مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری،سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون،سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی یے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں